کیسے پاک کریں

خامنہ ای, سیستانی 20/08/2023 1346
نجس چیز جس چیز سے نجس ہوا قلیل پانی کر یا جاری پانی
برتن اندر کی طرف سے کتا چاٹ لے مٹی سے مانجیں اور 2 مرتبہ دھوئیں
برتن اندر کی طرف سے سور کے پانی پینے سے 7 مرتبہ دھوئیں
برتن اندر کی طرف سے شراب 3 مرتبہ دھوئیں
برتن اندر کی طرف سے دیگر تمام نجاستیں 3 مرتبہ دھوئیں 1 مرتبہ دھوئیں
کپڑا, بدن پیشاب 2 مرتبہ دھوئیں*
کپڑا, بدن دیگر تمام نجاستیں 2 مرتبہ دھوئیں 1 مرتبہ دھوئیں
گندم, چاول, صابن وغیرہ کا ظاہر تمام نجاستیں 3 مرتبہ دھوئیں 1 مرتبہ دھوئیں
دیگر تمام اشیاء دیگر تمام نجاستیں 2 مرتبہ دھوئیں**
تمام اشیاء متنجس یا دودھ پیتے بچے کا پیشاب 1 مرتبہ دھوئیں

* آیت اللہ سیستانی: پیشاب سے نجس لباس اور بدن کو جاری پانی میں ایک مرتبہ دھونا کافی ہے۔

* & ** آیت ﷲ خامنہ ای: پیشاب سے نجس شدہ تمام اشیاء کو آب قلیل سے پاک کرنے کے لئے 3 مرتبہ دھوئیں۔

اصطلاحات:

دیگر مطہرات کے علاوہ پاک اور مطلق پانی اشیاء کو پاک کرتا ہے۔ آب مطلق ایسے پانی کو کہتے ہیں کہ جس میں رنگ, بو یا ذائقہ نہ ہو۔

384 لیٹر سے زیادہ پانی کی مقدار کر پانی کہلاتی۔ کر سے کم مقدار پانی کو قلیل پانی کہا جاتا ہے۔ آب قلیل اگر آب کر یا جاری سے متصل ہو جائے تو ان دونوں کا حکم اس پر لاگو ہو گا۔ مثلاً پانی کی ٹینکی میں کر پانی موجود ہو تو اس سے متصل ٹونٹی سے نکلنے والا پانی کر کے حکم میں ہو گا۔ دریا, نہر, چشمہ یا زمین سے کسی مشین سے نکالا جانے والا وہ پانی جو تسلسل سے نکل رہا ہو جاری پانی کہلاتا ہے۔

نجاسات 10 ہیں: پیشاب, پاخانہ, منی, مردار, خون, کتا, سور, کافر, شراب, نجاست خور حیوان کا پسینہ
(آیت اللہ خامنہ ای: نجاست خور حیوان کا پسینہ نجس نہیں ہے)

متنجس: یعنی نجس شدہ چیز۔

توضیحات:

پہلی مرتبہ دھونے میں نجاست کا برطرف ہونا لازم ہے۔ مثلاً اگر 3 دفعہ دھونے سے صرف عین نجاست برطرف ہوئی ہو تو یہ صرف ایک دفعہ کا دھونا شمار کیا جائے گا۔ عین نجاست برطرف ہونے کے بعد اگر اس کا رنگ یا بو باقی رہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

شک کی صورت میں چیز پاک شمار کی جاتی ہے۔ یعنی کسی چیز کے نجس ہونے کا 100 فیصد یقین ہو تب ہی وہ چیز نجس شمار ہو گی۔ عمومی طور پر غسل خانہ پاک کے حکم میں شمار کیا جاتا ہے۔

نجاست تیسرے واسطے تک نہیں جاتی۔ مثلاً دیوار پر کرنے والا پینٹ اگر نجس ہو جائے تو جب برش کو اس میں ڈبویا جائے گا تو وہ بھی نجس ہو جائے گا اور یہ برش جب دیوار پر لگے گا تو دیوار بھی نجس ہو جائے گی, لیکن اب یہ دیوار آگے کسی اور چیز کے نجس ہونے کا باعث نہیں بن سکتی۔

بدن اور لباس کے پاک کرتے وقت جب اصل جگہ پاک ہو جائے تو اس سے ملحقہ وہ جگہ کہ جہاں تک پانی پہنچا ہے پاک متصور ہو گی۔ اسی طرح اگر ایک انگلی کو پاک کرتے وقت, باقی انگلیوں تک پانی پہنچ رہا ہو تو مذکورہ انگلی کے پاک ہونے کے ساتھ, باقی انگلیاں بھی خود بخود پاک ہو جاتی ہیں۔

کسی چیز کے نجس ہونے کے بعد اس پر چکنائی کی ایسی تہہ آ جائے جو پانی کے پہنچنے میں رکاوٹ ہو تو پاک کرنے سے پہلے اس چکنائی کا رفع کرنا ضروری ہے۔ البتہ معمولی چکنائی پاک کرنے میں رکاوٹ نہیں بنتی۔

نجس غذا منہ میں جانے کی صورت میں اس طرح سے ایک دفعہ کلی کرنا کافی ہے کہ جس میں پانی ہر ذرے تک پہنچ جائے۔ مسوڑھوں کا خون غذا کو نجس نہیں کرتا۔

کپڑے, لمبے بال وغیرہ دھوتے ہوئے ہر دفعہ نچوڑنا یا اس طرح حرکت دینا ضروری ہے کہ اس میں موجود پانی نکل جائے۔ کسی برتن میں قلیل پانی کے ساتھ کپڑے دھوتے ہوئے ہر مرتبہ کپڑے نچوڑیں اور برتن خالی کریں۔ آیت اللہ سیستانی کے مطابق کر یا جاری پانی میں نچوڑنا ضروری نہیں۔

گندم, چاول, دالیں وغیرہ قلیل پانی سے پاک کرنے کے لئے پانی کو 3 مرتبہ ڈالیں اور نکال لیں۔ پس جنس اور برتن دونوں پاک ہو جائیں گے۔ گندم, چاول وغیرہ کے باطن کو پاک کرنے کے لئے کر یا جاری پانی کا ایک مرتبہ ان کے اندر تک پہنچنا ضروری ہے۔ صابن کا باطن پاک نہیں ہوتا۔

نجس برتن کے اندرونی حصہ کو قلیل پانی سے پاک کرنے کے لئے یا تو اسے 3 مرتبہ پر کر کے خالی کریں اور یا 3 مرتبہ کچھ پانی ڈال کر ہلائیں (کہ پانی نجس جگہوں تک پہنچ جائے) اور خالی کریں ۔

نجس مٹی سے بنا برتن یا مٹی کا وہ برتن جو نجس پانی سے نجس ہوا ہو اسے اتنی دیر کر یا جاری پانی میں رکھیں کہ تربتر ہو جائے تو وہ اندر تک پاک ہو جاتا ہے۔

تندور کو دھونے کی صورت میں یا تو پانی کسی سوراخ سے باہر نکل جائے یا پھر پانی کے جمع ہونے کے لئے کوئی گڑھا کھودا جائے اور پھر پانی نکال کر اس گڑھے کو پاک مٹی سے بھر دیا جائے۔

وہ فرش کہ جس میں پانی جذب ہوتا ہو, جس جگہ سے نجس ہوا ہو, عین نجاست ہٹا کر, اسی جگہ پر ایک دفعہ پانی ڈال کر اس پانی کو کسی کپڑے وغیرہ سے جذب کر لیں یا کسی برتن سے نکال لیں تو وہ فرش پاک ہو جائے گا۔ پکے فرش کو پاک کرنے کے لئے کچھ زیادہ مقدار میں پانی ڈال کر اسے بہاتے ہوئے باہر (جہاں سورج پڑتا ہو, یا مثلاً سیوریج لائن میں) نکال دیں تو فرش پاک ہو جائے گا۔

متعلقہ تحاریر