ماہ رجب ۔ فضیلتیں اور اعمال

مدرسة القائم, تحفة العوام 20/01/2024 1258

ارشاد باری تعالی ہے:

میں نے اس ماہ (رجب) کو اپنے اور بندوں کے درمیان رسی قرار دیا ہے, پس جو اس کے ساتھ متمسک ہو جائے گا مجھ تک پہنچ جائے گا۔
ماہ رجب حرام مہینوں میں پہلا مہینہ ہے کہ جس میں کافروں سے جنگ حرام ہے۔ رسول ﷲ ص نے فرمایا:

رجب خدا کا مہینہ ہے, شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔
ماہ رجب میری امت کے لئے استغفار کا مہینہ ہے, اس مہینے میں کثرت سے استغفار کیا کرو اور آئندہ گناہوں سے بچنے کی توفیق طلب کرو۔
ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ سے غفلت نہ برتو کیونکہ یہ ایسی رات ہے جسے فرشتے لیلة الرغائب کہتے ہیں۔ جب اس رات کا تھوڑا حصہ گذر جائے تو آسمان و زمین کے تمام فرشتے کعبہ کے گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں, جس کے بعد خدا وند متعال ارشاد فرماتا ہے, اے میرے فرشتو جو بھی چاہتے ہو مجھ سے مانگو۔ فرشتے عرض کرتے ہیں, ہماری حاجت یہ ہے کہ تو رجب میں روزہ رکھنے والے افراد کے گناہوں سے درگزر فرما۔ اور ﷲ تعالی فرماتا ہے کہ میں نے ایسا ہی کیا۔

(اس رات کا عمل یہ ہے کہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھیں اور شب جمعہ مغرب و عشاء کے درمیان 12 رکعت نماز دو دو کر کے پڑھیں, ہر رکعت میں حمد کے بعد 3 بار سورہ قدر اور 12 مرتبہ سورہ توحید پڑھیں۔ نماز کے بعد 70 مرتبہ پڑھیں: اللھم صل علی محمد النبی الامی وعلی آلہ۔ پھر سجدے میں جائیں اور 70 مرتبہ کہیں: سبوح قدوس رب الملائكة والروح۔ پھر بیٹھیں اور 70 مرتبہ کہیں: رب اغفر وارحم وتجاوز عما تعلم انک انت العلی الاعظم۔ پھر سجدے میں جائیں اور 70 مرتبہ کہیں: سبوح قدوس رب الملائكة والروح۔ پھر اپنی حاجات طلب کریں۔)

جو روزہ نہ رکھ سکے اسے چاہئے کہ ہر دن کے عوض مسکینوں کو روٹی صدقہ کرے۔ یہ بھی روایت ہے کہ جو شخص روزہ نہ رکھ سکتا ہو اسے چاہئے کہ ہر روز 100 مرتبہ یہ تسبیحات پڑھے:

سبحان الاله الجليل، سبحان من لا ينبغي التسبيح إلا له، سبحان الأعز الأكرم، سبحان من لبس العز وهو له أهل

امام موسی کاظم ع نے فرمایا:

رجب ایک عظیم مہینہ ہے جس میں نیکیوں کا ثواب دگنا ہو جاتا ہے اور برائیاں مٹا دی جاتی ہیں۔
اس ماہ میں ایک روزہ رکھنے سے جہنم کی آگ ایک سال کی مسافت تک دور ہو جاتی ہے اور جو شخص اس مہینے میں تین روزے رکھے تو جنت اس کے لئے واجب ہو جاتی ہے۔

عمل

روزانہ کے اعمال

پورے مہینے میں

ذکر

3 مرتبہ: سورہ حمد, آیت الکرسی, چاروں قل
3 مرتبہ: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم
3 مرتبہ: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ
3 مرتبہ: اللهم اغفر للمؤمنين والمؤمنات
400 مرتبہ: استغفر الله واتوب اليه
صبح, شام 70 مرتبہ: اللھم اغفرلی و تب علی
ہر شب لا اله الا ﷲ 1000 مرتبہ (یا پورے مہینہ میں 1000 مرتبہ)

بکثرت کہے: استغفر ﷲ و اسئله التوبة
استغفر الله الذي لا اله الا هو وحده لا شريك له و اتوب الیه 400 مرتبہ اور صدقہ دیں
أستغفر الله ذا الجلال والإكرام من جميع الذنوب والآثام 1000 مرتبہ
سورہ اخلاص 1,000 مرتبہ (بالخصوص روز جمعہ 100 مرتبہ)

نماز

2 رکعت نماز, ہر رکعت میں حمد کے بعد 3 کافرون اور 1 مرتبہ توحید (پورے مہینے میں 60 رکعت)
صبح, شام اور ہر واجب نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں: يَا مَنْ أَرْجُوهُ لِكُلِّ خَيْرٍ وَ آمَنُ سَخَطَهُ عِنْدَ كُلِّ شَرٍّ يَا مَنْ يُعْطِي الْكَثِيرَ بِالْقَلِيلِ يَا مَنْ يُعْطِي مَنْ سَأَلَهُ يَا مَنْ يُعْطِي مَنْ لَمْ يَسْأَلْهُ وَ مَنْ لَمْ يَعْرِفْهُ تَحَنُّناً مِنْهُ وَ رَحْمَةً أَعْطِنِي بِمَسْأَلَتِي إِيَّاكَ جَمِيعَ خَيْرِ الدُّنْيَا وَ جَمِيعَ خَيْرِ الْآخِرَةِ وَ اصْرِفْ عَنِّي بِمَسْأَلَتِي إِيَّاكَ جَمِيعَ شَرِّ الدُّنْيَا وَ شَرِّ الْآخِرَةِ فَإِنَّهُ غَيْرُ مَنْقُوصٍ مَا أَعْطَيْتَ وَ زِدْنِي مِنْ فَضْلِكَ يَا كَرِيمُ‏ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَ الْإِكْرَامِ يَا ذَا النَّعْمَاءِ وَ الْجُودِ يَا ذَا الْمَنِّ وَ الطَّوْلِ حَرِّمْ شَيْبَتِي عَلَى النَّارِ

- شب اول میں 2 دو کر کے 20 رکعت نماز, بعد حمد سورہ توحید
- * نماز سلمان فارسی
- ** 15 رجب کی رات کی نماز
- 2 رکعت نماز, بعد از حمد 100 مرتبہ سورہ توحید
- روایت ہے جو شخص ماہ رجب میں ایک روزہ رکھے اور 2 دو کر کے 4 رکعت نماز اس طرح سے پڑھے کہ پہلی رکعت میں الحمد کے بعد 100 آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں الحمد کے بعد 200 توحید پڑھے تو وہ مرنے سے پہںلے جنت میں اپنا مقام دیکھ لے گا۔
- ***نماز شب مبعث و روز مبعث 27 رجب

غسل:

اس ماہ کی پہلی, پندرہویں, ستائیسویں اور آخری شب میں غسل مستحب ہے۔ رسول اللہ ص نے فرمایا:

رجب ﷲ تعالی کی رحمت کے بارش کا مہینہ ہے۔ جو شخص ماہ رجب کو پائے اور اس کے اول, اوسط اور آخر میں غسل کرے تو وہ گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی شکم مادر سے باہر آیا ہے

زیارت:

اس ماہ کی پہلی شب, پہلے دن اور پندرہویں شب کو زیارت امام حسین ع کا بہت زیادہ ثواب ہے۔ ائمہ معصومین ع کی ولادت و شہادت کے دنوں میں زیارت جامعہ تلاوت کی جائے۔ شب مبعث اور روز مبعث یعنی 27 رجب کو نبی اکرمؐ اور امیرالمومنینؑ کی زیارت بجا لائیں۔

شب بیداری:

اس ماہ کی پہلی, پندرہویں اور آخری شب میں جاگنا اور عبادت میں مشغول رہنا ثواب عظیم کا باعث ہے۔ 27 رجب کو بھی آخر شب بیدار ہو اور اعمال انجام دے۔

روزہ:

پورا مہینہ یا 8 دن یا 3 دن یا 1 دن روزہ رکھیں, بالخصوص اول, اوسط (15 رجب) اور آخر رجب روزہ رکھیں۔  بروز جمعرات, جمعہ, ہفتہ روزہ رکھیں, کیونکہ روایت ہے کہ جو شخص حرام مہینوں کے ان دنوں میں روزہ رکھے گا ﷲ تعالی اسے 900 برس کی عبادت کا ثواب عطا فرمائے گا۔

24 رجب کو فتح خیبر کے شکرانے میں روزہ رکھنا چاہئے۔ 25 سے 30 رجب کے روزوں کی فضیلت ہے۔

امام صادقؑ نے فرمایا: جو شخص 27 رجب کو روزہ رکھے گا خدا اسے 70 سال کے روزوں کا ثواب عطا فرمائے گا۔

عمرہ:

ماہ رجب میں عمرہ انجام دینے کی فضیلت دوسرے مہینوں میں انجام دینے سے زیادہ ہے اور اس کا ثواب، حج کے ثواب کے برابر بیان کیا گیا ہے۔ امام باقر اور امام صادق علیہما السلام سے منقول روایات کی بنیاد پر ماہ رجب میں عمرہ بجا لانے کی فضیلت دوسرے مہینوں حتی ماہ رمضان سے بھی زیادہ ہے۔

ماہ رجب کے حرام ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ قبل از اسلام سے اس مہینہ میں عمرہ انجام دیا جاتا تھا۔ رجب کے علاوہ باقی تین مہینے بھی حج سے متعلق ہیں۔ چونکہ حج کے لئے قافلے ذی قعده میں حرکت شروع کرتے تھے اور محرم میں واپس پہنچتے تھے, لہذا ذی قعد, ذوالحج اور محرم تینوں حرام قرار پائے۔

* نماز سلمان فارسی رض:

یہ نماز 30 رکعت ہے۔ پہلی رجب کو 2 دو کر کے 10 رکعت نماز, ہر رکعت میں حمد کے بعد کافرون اور اخلاص 3 تین مرتبہ اور ہر دو رکعت ختم کرنے کے بعد ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرے اور کہے: ‎لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اللّهُـمَّ لا مانِعَ لِما أَعْطَـيْت وَلا مُعْطِـيَ لِما مَنَـعْت وَلا يَنْفَـعُ ذا الجَـدِّ مِنْـكَ الجَـد

15ویں تاریخ کو اسی طریقہ سے نماز بجا لائے اور ہر دو رکعت کے اختتام پر ہاتھوں کو بجانب آسمان بلند کرے اور کہے: ‎لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ ﺍِﻟَﮭﺎً ﻭَّﺍﺣﺪﺍً ﺍَﺣَﺪًﺍ ﻓَﺮْﺩًﺍ ﺻَﻤَﺪًﺍ ﻟَّﻢْ ﯾَﺘَّﺨِﺬْ ﺻَﺎﺣِﺒَۃً ﻭَّ ﻟَﺎ ﻭَﻟَﺪًﺍ

رجب کی آخری تاریخ کو اسی طریقہ سے نماز بجا لائے اور ہر دو رکعت کے اختتام پر ہاتھوں کو بجانب آسمان بلند کرے اور کہے: ‎لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ وصلی الله علی محمد واله الطاهرین و لا حول ولاقوة الابالله العلي العظيم

ہر دفعہ دعا کے بعد ہاتھوں کو منہ پر ملے اور اپنی حاجات طلب کرے۔

** 15 رجب کی رات کی نماز

دو دو رکعت کر کے 12 رکعت نماز جس کے بعد حمد اور چاروں قل ہر ایک 4 مرتبہ پڑھے اور پھر 4 مرتبہ کہے: سبحان الله والحمد لله و لا إله إلا الله والله أكبر پھر کہے: ﷲ الله ربی لا اشرک به شیئا و ما شاء اللہ لا قوة الا باللہ۔

عمل ام داؤد:

امام جعفر صادق ع نے قبولیت دعا کے لئے یہ عمل, ام داؤد کو عطا کیا تھا, جس میں 13, 14 اور 15 رجب کو روزہ اور 15 کو بوقت زوال غسل, نماز, تلاوت قرآن اور دعا ہے۔ تفصیلات کے لئے لنک

*** نماز شب مبعث:

دو دو رکعت کر کے 12 رکعت نماز جس میں حمد کوئی ایک سورہ اور پھر سورہ یسن کی تلاوت کرے۔ نماز کے بعد اسی حالت میں حمد, چاروں قل, انا انزلنه اور آیت الکرسی ہر ایک 7 مرتبہ پڑھے۔ اور یہ دعا پڑھے: الحمد لله الذي لم يتخذ ولدا ولم يكن له شريك في الملك ولم يكن له ولي من الذل وكبره تكبيرا اللهم إني أسألك بمعاقد عزک علی ارکان عرشك ومنتهى الرحمة من كتابك وباسمك الأعظم الاعظم الاعظم و ذکرک الاعلی الاعلی الاعلی وبكلماتك التامات کلھا ان تصلی علی محمد و آل محمد و ان تفعل بی ما انت اھله

پس اپنی حاجات طلب کرے۔

*** نماز روز مبعث:

دو دو رکعت کر کے 12 رکعت نماز جس کے بعد حمد اور چاروں قل ہر ایک 4 مرتبہ پڑھے اور پھر 4 مرتبہ کہے: لا إله إلا الله والله أكبر و سبحان الله والحمد لله ولا حول ولا قوة إلا بالله العلي العظيم پھر 4 مرتبہ کہے: ﷲ الله ربی لا اشرک به شیئا پھر 4 مرتبہ کہے: لا اشرك بربي احدا

متعلقہ تحاریر